کیا عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، جیل سے کیا پیغام پہنچایا گیا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیداوار نہیں ہوں گے۔ پارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا۔ توشہ خانہ کیس میں سزا کے سبب انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہو گا۔ نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے۔

اس سے قبل سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *