کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دے سکتی ہے؟ہم سمجھتے ہیں ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے،چیف جسٹس کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس میں چیف جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دے سکتی ہے؟ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، ہم پارلیمان کو قانون سازی کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کیس کی براہ راست سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم نے سارے تکنیکی اعتراضات کو نظرانداز کردیا ہے،ہم تو آگے بڑھ چکے آپ ہمیں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس فائزعیسیٰ نے کہاکہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دے سکتی ہے؟ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، ہم پارلیمان کو قانون سازی کرنے کا حکم نہیں دے سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ قانون بن گیا ہے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، اسے پڑھ لیں،ہم سمجھتے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ اہم ہے تو کیس لگا دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *