کیا بینیفشری جماعتوں میں سے کوئی عدالت میں سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟چیف جسٹس پاکستان کا استفسار

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا بینیفشری جماعتوں میں سے کوئی عدالت میں سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟تمام دیگر جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کردی،پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کی گئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کا مطلب ہوا آپ سب اضافی ملی ہوئی نشستیں رکھنا چاہتےہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 13ججز پر مشتمل فل کورٹ نے سماعت کی،جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ہیں،جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے کہاکہ ان جماعتوں نے اپنی اپنی نشستیں کتنی جیتی ہیں؟فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے تمام جماعتوں کی نشستوں کی تفصیلات بتا دیں،فیصل صدیقی نے کہاکہ امیدواروں نے سرٹیفکیٹ لگایا تھا الیکشن کمیشن نے کہہ دیا آپ آزاد امیدوار ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے وہ کسی کو خود آزاد ڈکلیئر کردے؟پارٹی اور امیدوار یک دوسرے تعلق ظاہر کریں تو الیکشن کمیشن کا اس کے بعد کیا اختیار ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا بینیفشری جماعتوں میں سے کوئی عدالت میں سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟تمام دیگر جماعتوں نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کردی،پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کی گئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اس کا مطلب ہوا آپ سب اضافی ملی ہوئی نشستیں رکھنا چاہتےہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *