لاہور (پاکستان امیج )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے آفیشل اکاو¿نٹ سے کھلاڑیوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی پی آر کمپنی کی انسٹا سٹوری کو ری شیئر کیا اور ان خبروں کی تردید کردی۔اس اسٹوی میں لکھا گیا ہے کہ ہم مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جن کے مطابق ورلڈکپ کے دوران بابراعظم بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں۔
سٹوری کے مطابق یہ خبریں خود بابر اعظم کے لیے بھی حیران ک±ن ہیں، ہم ان تمام گردشی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کسی بھی پروپیگنڈا اور غلط خبروں سے بچنے کے لیے خبر کی تصدیق پر زور دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کپتان بابر اعظم سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023 کے دوران معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی شیروانی خریدی ہے جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image