“کہا تھا کہ نیب ختم کر دو اب۔۔۔” شاہد خاقان عباسی نے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا نیب ختم کردو اب مقدمات سب بھگتیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ نیب کردو ورنہ ملک نہیں چلے گا، یہ بھی کہا تھا برسر اقتدار جماعت کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر چلنے چاہئیں یہ دونوں کام نہیں ہوئے غلط کیا اب یہ سب بھگتیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے خلاف ہی مقدمات بنیں گے، نیب کو بنے چوبیس سال ہوگئے سیکڑوں مقدمات بنے بتائیں آج تک کس کو سزا ہوئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ناکام ادارہ ہے، اسے رکھیں گے تو نقصان ہی ہوگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *