کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگرد ونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مالاکنڈ ، باجوڑ، مردان، مہمند ، چارسدہ، صوابی ، نوشہرہ ، پشاور، خیبر، کوہاٹ اور کرم میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسمیات نے بتایا کہ لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ ،حافظ آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال اور فیصل آبد میں سموگ اور شدید دھند چھائی رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *