کھڈیاں خاص: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

کھڈیاں خاص (پاکستان امیج) بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گئی۔
نجی ٹی وی دنیانیوزنے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ قصور کی تحصیل کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑ میں واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 50 سالہ محمد طفیل، 40 سالہ زاہدہ بی بی، 7 سالہ مبین احمد اور 5 سالہ تحریم بی بی شامل ہے، زخمیوں کو ریسکیو عملے نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *