کچے کے ڈاکوئوں کے زیراستعمال موبائل فون سمیں بند لیکن ان کی تعداد کتنی تھی؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (پاکستان امیج) سینیٹ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ 25 جولائی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کچے کے ڈاکوؤں کے استعمال میں 465 سمز بلاک کیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ وقفہ سوالات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری جواب میں 24-2023 کے دوران جعلسازی پر وارننگ یا بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات پیش کردیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار 294 سمز بلاک کی گئیں۔ 4 ہزار 507 انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈینٹیٹی (IMEI) بلاک کی گئیں۔ 113 شناختی کارڈ بلاک اور بلیک لسٹ کیے گئے، 19 ہزار 730 موبائل نمبرز کو وارننگ دی گئی۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ سمز قومی سیکیورٹی کے حوالے سے اداروں کی ہدایت پر بلاک کی جاتی ہیں۔ 25 جولائی کو پی ٹی اے نے کچے کے ڈاکوؤں کے استعمال میں 465 سمز بلاک کیں۔ وزارت داخلہ کے خط پر یہ سمز بلاک کی گئی ہیں، جو شکارپور اور گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے استعمال کی جاتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *