کپل شرما کا نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

کراچی (پاکستان امیج) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں۔

کال کے آغاز پر کپل شرما نے نادر علی سے حال چال پوچھ کر ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں۔کپل شرما نے نادر علی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا۔کپل نے کہا کہ میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے۔

بھارتی کامیڈین نے کہا کہ برادر ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ آپ بھی اس میں حصہ لو اور مجھے بتا، میں دبئی جب بھی آتا ہوں آپ کو کال کروں گا پھر ہم مل کر ساری چیزیں طے کرلیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *