کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی شکست کی وجہ مڈل آرڈر بلے بازروں کو قرار دیا ہے ، میچ کی اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو اچھا ہدف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس کی وجہ مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا تھا تاہم ابتدائی کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا جس کی وجہ سے ٹیم 200 رنز بھی مکمل نہیں کرسکی ، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے فوکس اس شکست کو بھولا کر اپنے آئندہ میچوں کو اچھا پرفارم کرنے پر ہوگا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *