کوہلی کے آسٹریلوی فینز کو غصہ دلانے والے اشارے، ان اشاروں کا مطلب کیا تھا؟

سڈنی(پاکستان امیج)بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی فینز کو غصہ دلانے والے اشارے کیے گئے۔

ویرات کوہلی نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی طرف اشارے کر کے اشتعال دلایا، انہوں نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر سٹائل میں تماشائیوں کی طرف اشارے کیے۔

سڈنی ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز ویرات کوہلی قائم مقام کپتان تھے اور تماشائیوں نے ان کو دیکھ کر شور مچایا تو جواب میں ویرات کوہلی نے 2018 کے آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کی تماشائیوں کو یاد دلائی۔ ویرات کوہلی نے اپنی جیبیں دکھا کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ ان کی جیب خالی ہے، اس میں سینڈ پیپر نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو کہا گیا کہ وہ ہر وقت توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے تماشائیوں کو بلاوجہ ناراض کرنے کی کوشش کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *