کوہلی کی سنچری سے پہلے وائیڈ بال کیوں نہیں دی ؟ بنگلا دیش کیخلاف بھارت کے میچ میں امپائرنگ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

چنائی (پاکستان امیج) بنگلا دیش کیخلاف بھارت کے میچ میں ویرات کوہلی کی سنچری سے پہلے ایمپائر نے وائیڈ بال کیوں نہیں دی ؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں اور امپائرنگ پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں اور طرح طرح کے سوالات کیے جا رہے ہیں ۔ ورلڈکپ کے 17 ویں میچ کے 42 ویں اوور میں 97 رنز پر کھیلنے والے کوہلی کو سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے جبکہ بھارت فتح سے صرف 2 رنز دور تھا،ایسے میں بنگلادیشی بولر نسیم احمد نے اپنے اوور کی پہلی گیند کرائی جسے بظاہر وائیڈ سمجھاگیا لیکن امپائر نے اس گیند کو وائیڈ قرار نہیں دیا تھا۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے محمد عیسیٰ الطاہری کو یو مائیکرو فنانس بینک کا صدر و سی ای او مقرر کر دیا
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امپائر نے وائیڈ بال نہ دے کر ویرات کوہلی کی سنچری پوری کروائی لیکن کیا واقعی ایسا تھا؟ کیا امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے وائیڈ نہ دینے کے فیصلے سے ویرات کوہلی کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا؟

آئی سی سی نے 2022 میں وائیڈ بال کے قوانین میں تبدیلی کی تھی، نیا قانون بولرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے متعار ف کرایاگیا تھا۔

ایم سی سی لاز آف کرکٹ کی شق 22.1.1 کےمطابق وائیڈبال سے متعلق فیصلہ امپائر کی ججمنٹ پر تھا ، مارچ 2022 میں اس قانون میں معمولی تبدیلی کرکے شق 22.1.2 متعارف کرائی گئی۔

وائیڈبال قانون کی شق 22.1.2 کے تحت امپائر وائیڈ کا فیصلہ بیٹر کی پوزیشن کے لحاظ سے کرے گا، نئے قانون میں بتایا گیا کہ جہاں بیٹر کھڑا ہوگا اسی پوزیشن سے وائیڈبال کا تعین ہوگا۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کے آخری اوور میں کوہلی لیگ سائیڈ پر کھڑے تھے مگر گیندکے وقت انہوں نے پوزیشن تبدیل کی لہٰذا آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق امپائر کاوائیڈ نہ دینے کا فیصلہ ٹھیک تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *