کونسے امراض کا شکار افراد حج نہیں کر سکیں گے؟سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی،مذہبی امور کوحج 2025سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امور کاکہنا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفر حج پر روزانہ نہیں ہوسکیں گے،صرف تندرست و توانا عازمین کو سفر حج کی اجازت دی جاے گی،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی،ڈیمنشیا اور متعدد امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی والوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ 12سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفر حج کی اجازت نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *