کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ کومل میر کے میک اپ نے حال ہی میں اداکارہ کی ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

زیادہ تر صارفین نے کومل میر کے اچانک وزن بڑھنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کس طرح ایک ماہ میں زائد الوزن ہوگئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کومل میر کو جسامت پر طعنے دیے اور دعوی کیا کہ ممکنہ طور پر اداکارہ نے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کرالی ہوگی۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ کومل میر کو اپنی سہیلی ہانیہ عامر اپنے پلاسٹک سرجن کے پاس لے گئی ہوں گی، جہاں اداکارہ نے بھی اپنا وزن بڑھوا لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omayr Waqar (@omayrwaqar)

کچھ مداحوں نے وزن بڑھنے پر اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں دیگر متعدد اداکارائوں کا ہم شکل بھی قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *