کومل عزیز کے اچانک وزن بڑھنے پر مداح حیران، اداکارہ برہم

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ کومل عزیز خان کے وزن میں اضافے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ڈرامہ سیریل ’بھروسہ پیار تیرا‘ اور ’رازِ الفت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ان دنوں شوبز سے دور اپنے کپڑوں کے برانڈ پر توجہ دے رہی ہیں۔

حال ہی میں کومل عزیز نے اپنے برانڈ کے نئے کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین نے ان کے وزن میں تبدیلی کو موضوعِ بحث بنا لیا۔

بعض صارفین نے اداکارہ کے وزن میں اضافے پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے ان کے طرزِ زندگی پر بھی سوالات اٹھائے۔

تنقیدی تبصروں پر کومل عزیز نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو دوسری خواتین کے ساتھ مہربانی سے پیش آنا چاہیے، ایسے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔

دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *