کولمبومیں بارش،فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو وائرل

کولمبو (پاکستان امیج)ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت ٹاکرےکے دوران فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، 24.1 اوورز کے کھیل کے بعد تیز ہوئی تو امپائرز نے میچ روک دیا۔

بارش سے متاثرہ گراؤنڈ کو جلد ڈھانپنے کیلئے پاکستانی اوپنر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھاتے ہوئے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاک بھارت میچ اگر بارش کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہوتا تو کل (11 ستمبر) کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، جہاں میچ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گا۔

سکول کے پہلے دن ہم نے اپنی پوٹلیوں سے پراٹھے نکال کر اچار کے ساتھ کھائے، حالانکہ اس کا وقت تھا نہ ہی ضرورت، منشی جی نے دیکھا اور انجان بن گئے
میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ آنے والے پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *