کوئٹہ دھماکا، ریلوے اسٹیشنز اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی سخت، کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)کوئٹہ دھماکے کے بعد ریلوے پولیس نے ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق کوئٹہ بم دھماکے کے تناظر میں تمام ریلوے پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے حدود میں واقع مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

اسی طرح حساس مذہبی مقامات اور عید اجتماعات پر اضافی ریلوے پولیس نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک، مسافر و مال گاڑیوں، اہم تنصیبات، ریلوے یارڈز، اسٹورز، ورکشاپس اور دفاتر کی سیکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز، پلوں، ٹریکس اور حساس مقامات پر باقاعدہ سرچ، سویپ اور گشت کا انعقاد کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنز پر تربیت یافتہ اور مسلح کمانڈوز تعینات کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق ریلوے انتظامیہ، ضلعی پولیس، انٹیلی جنس اداروں، ریسکیو سروسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس دوران مشکوک افراد، سامان، گاڑیوں اور لاوارث اشیا کی سخت چیکنگ اور نگرانی کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں، انٹیلی جنس بیسڈ نگرانی اور داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سیکیورٹی ڈیوٹیوں، نفری کی تعیناتی اور ذمہ داریوں پر مشتمل جامع سکیورٹی پلان تیار کر کے فوری متعلقہ دفتر کو ارسال کیا جائے۔ یہ اقدامات کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ ریلوے نیٹ ورک کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

فیلڈ مارشل نے جنگ بندی مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ٹی وی

واشنگٹن (پاکستان امیج)فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے بارے میں امریکی ٹی وی سی بی ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email