کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ، 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

ٹھٹھہ(پاکستان امیج) اونگر کے قریب کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدور کان سے کوئلہ نکال رہے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے بعد عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیں۔

دونوں مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

کراچی کی سڑکوں پر دلچسپ تبصرہ، شرمیلا فاروقی اور وسیم بادامی کے درمیان ہلکا پھلکا مکالمہ

کراچی (پاکستان امیج )کراچی کی سڑکوں کی صورتحال پر ایک پروگرام کے دوران دلچسپ گفتگو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email