کنگنا رناوت کس رشتے کو ساری زندگی دینا چاہتی تھیں اوراب لو میرج چاہتی ہیں یا ارینج؟بتا دیا

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ کنگنا رناوت کس رشتے کو ساری زندگی دینا چاہتی تھیں اوراب لو میرج چاہتی ہیں یا ارینج؟ سب تفصیل سے بتا دیا ۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ “میں اگلے 5 سالوں میں شادی کرلوں گی لیکن اچھا یہ ہوگا کہ اگر یہ شادی کچھ ارینج اور کچھ لوو میرج جیسی ہو۔ میں مکمل طور پر ایک خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے بھی اہم ہے، ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ شادی کروں اور میری فیملی بھی ہو۔

“جیو نیوز ” کے مطابق اپنے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ آپ کو رشتوں میں ہمیشہ کامیابی نہیں ملتی، ایسا انسان خوش قسمت ہوتا ہے جسے چھوٹی عمر میں رشتوں میں کامیابی نہ ملے اور میرے ساتھ ایسا ہی ہوا۔اگر یہ رشتہ قائم رہتا تو میں اپنی زندگی کے سارے سال اس رشتے کو دے دیتی لیکن میری خوش قسمتی تھی کہ وہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا، مجھے لگتا ہے کہ خدا نے میری حفاظت کی ہے لیکن یہ بات مجھے زندگی میں بہت دیر سے سمجھ آئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *