کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اپنے مداحوں خصوصاً خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے نجی لمحات کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرکے کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دوستوں کے ساتھ اپنی نجی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سے کہا کہ ایک سیکنڈ لگتا ہے کسی لڑکی کی عزت خاک میں مل جانے یا کسی لڑکے کی شہرت تباہ ہونے میں ، ایسے متاثرہ شخص کی ساری زندگی اپنی صفائی دیتے ہوئے گزر جاتی ہے۔
’’کل عمران خان باہر آ کر کہہ دیں کہ کس کو منتخب کر دیا تو کیا ہو گا؟ ‘‘چیف جسٹس کے بلے کے نشان سے متعلق کیس میں ریمارکس
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ کیا پتہ جسے آج آپ اپنا سمجھ کر نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہوں اس کے لیے آپ کل اجنبی بن جائیں۔
Pakistan Image