کراچی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مزید لوگوں کا ضمیر بھی جاگے گا۔
حامد خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی وکٹری سپیچ دیکھیں، ان کے چہرے بتارہے تھے کہ انہیں پتا ہے وہ شکست کھا چکے ہیں،امید ہے کہ مزید لوگوں کا ضمیر جاگے گا۔
حامد خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی مشینری کا اہم آدمی دھاندلی کا اعتراف کررہا ہے، جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کاکہناتھاکہ کمشنر راولپنڈی نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ، فارم 45 کچھ اور 47 کچھ اور کہانی سنارہے تھے۔
یادرہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا میں نے انتخابات کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ میں تبدیل کر دیا، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70ہزار کی لیڈدلوائی اور ملک کے ساتھ کھلواڑکیا۔لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے۔
Pakistan Image