کل سے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج)ملک بھر میں کل سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے, ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49 روپے سے کم ہو کر 284.26 روپے ہو سکتی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *