کل بارش ہو گی مگر کس علاقے میں؟ پیش گوئی سامنے آ گئی

لاہور (پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے کل بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ملک میں شدید سردی کی کیفیت برقرار ہے، بلوچستان میں جمعے سے بارشوں کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے شمال مغربی بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھی ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کو دھند کی دبیز تہہ نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *