کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا،لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ ہوا۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ سپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،آپ نے کل 302ممبران سے حلف لیا، تعزیرات پاکستان میں 302قتل کی دفعہ ہے،کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *