راولپنڈی (پاکستان امیج)کفایت شعاری مہم کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
میٹرو انتظامیہ کے مطابق جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کا اختتامی وقت رات 9 بجے کر دیا گیا ، راولپنڈی صدر اسٹیشن سے میٹرو بس سروس کا آغاز صبح سوا 6 پر ہی ہو گا۔
واضح رہے اس سے پہلے اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس رات 10 بجے تک چلتی تھی۔ لیکن بجٹ اور توانائی کی بچت کے پیش نظر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
Pakistan Image