کفایت شعاری مہم، حکومت نے دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات بڑھا دیے

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات میں اضافہ کردیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے استثنا کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کیے گئے کیسز پر غور کیا گیا اور بعض کفایت شعاری اقدامات کے اطلاق سے متعلق استثنا کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

کمیٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر یہ بھی فیصلہ کیا کہ وزارت خارجہ اور اس کے کوئٹہ، کراچی، پشاور، گجرات اور لاہور میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیقی خدمات جمعے کے روز بھی جاری رہیں گی۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ وہ اضافی کفایت شعاری اقدامات جن کی معیاد 13 جون 2026 تک مقرر کی گئی تھی، ان کا اطلاق 30 جون 2026 تک بڑھا دیا جائے۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ الگ قائم گروسری اور کریانہ اسٹورز کے بند ہونے کا وقت ہفتے کے تمام دنوں بشمول ہفتہ اور اتوار رات 10 بجے تک بڑھا دیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ، نائب وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکریٹریز کابینہ، تجارت، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کام سمیت وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ملکی قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایک سال میں 7 ہزار ارب کا اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک پر قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ایک سال میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email