کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی، شہبازشریف

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کیلئے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے ،ہمیشہ کیا۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو ایک سازش کی گئی، 9 مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف ان شاء اللّٰہ انتخابی مہم میں اپنے منشور کا اعلان کریں گے، الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم میں داخل ہو رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *