لاہور ( پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔
عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راو¿نڈ شروع ہو گیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image