کسی بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (پاکستان امیج) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی اسمبلی سے استعفی دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، یہ مفروضہ ہے کہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے تو نظام مفلوج ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی استعفے دئیے لیکن اسمبلی چلی تھی، ہم کیوں 76 سیٹیں چھوڑ دیں، آواز اسمبلیوں سے بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ہمیں کہا جارہا تھا اس پالیسی پر دستخط کریں کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ پی ٹی آئی تسلیم کرے گی، ہمارا مطالبہ تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم جانیں ضائع نہ ہو ں ، لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ایسا بٹن نہیں کہ ہم دبائیں تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آجائیں، لیڈرشپ موجود تھی اور گرفتار بھی ہوگئی،بنگلہ دیش میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی تو اچانک بچے لیڈر بن گئے ، لوگوں نے جب آنا ہوتا تو وہ خود آجاتے ہیں۔

ادھر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی عمل کیا اس کا معاشرے پر اثر پڑے گا، گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں،جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *