کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن ایک بار پھر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئیں جس کے بعد دونوں کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔

کریتی سنن برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ موجود تھیں۔

کبیر نے میچ کے دوران کریتی اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اس موقع پر کریتی سنن سبز رنگ کے ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں نظر آئیں جبکہ کبیر نے بھورے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *