کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق

کرک(پاکستان امیج) خیبرپختونخوا میں کر ک کے علاقے سپینہ میں گیس کنکشن کے کام کے دوران گھر میں دھماکہ ہو گیا، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس کے دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

کرک میں حادثہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *