کرکٹ کے بعد ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر آگئی

کولالمپور (پاکستان امیج) ملائیشیاکے شہر جوہر بھارو میں جاری 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نےمیزبان ملک کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 13ویں منٹ میں ابو ذر نے کیا، دوسرا گول پنالٹی کارنر کے ذریعے 21ویں منٹ میں ارباز احمد نے بنایا جبکہ تیسرا گول 24 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پرہی محمدسفیان خان نے اسکور کیا۔ملائیشیا کی جانب سے پہلا گول 47ویں منٹ میں عرفان، دوسرا گول 51ویں منٹ میں ایکمل ڈینیئل نے بنایا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف میچ سے قبل ہی کوالیفائی کرچکی تھی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *