کرکٹ ورلڈ کپ 2023: افغانستان اور نیدرلینڈ آج لکھنؤ میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے

لکھنو(پاکستان امیج)آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ وکپ 2023 کا آج 34واں میچ لکھنؤ کے ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں افغانستان اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیموں نے اس ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے، لیکن افغانستان کا پلڑا اس میں بھاری ہے کیونکہ اس نے انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کو شکست دی جبکہ نیدر لینڈ نے ساؤتھ افریقہ اور بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔

افغانستان کے پاس ورلڈ کپ کے اپنے پہلے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا اچھا موقع ہے، کیونکہ افغانستان کے 6 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں۔ اور اپنے سارے میچ جیت کر 12 پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن افغانستان کے آنے والے میچز قدر مشکل ہو سکتے ہیں کیونکہ نیدر لینڈ کے بعد بقیہ میچوں میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

نیدر لینڈ کے لیے ناک آؤٹ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے امکانات کم ہیں، ان کے پاس 6 میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں، اگلے سارے میچز جیتنے کے بعد وہ 10 پوائنٹس حاصل کر سکیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال
افغانستان کی ٹیم 6 پوائنس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی لڑائی
افغانستان اور نیدر لینڈز سیمی فائنل کی دوڑ میں تو شامل ہیں ہی لیکن دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی جگہ برقرار رکھنے کی بھی کوشش کریں گی۔

آخری 5 میچوں کا رزلٹ
آخری 5 میچوں کا رزلٹ دیکھا جائے تو افغانستان نے 5 میں سے 3 میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ نیدر لینڈ 5 میں سے 2 میچوں میں فتح حاصل کر سکا ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ
دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ 9 میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں، جن میں سے 7 میچوں میں افغانستان نے نیدر لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

پچ اینڈ کنڈیشن
لکھنو کے ایکانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ اسپنرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے، ورلڈ کپ کے دوران اس پچ پر ابھی تک سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم ساؤتھ افریقہ ہے۔

افغانستان کا اسکواڈ
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی( کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

نیدر لینڈ کا اسکواڈ
سکاٹ ایڈورڈز (کپتان) وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ ،کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ریلوف وین مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *