کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(پاکستان امیج ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اعلیٰ عہدیداروں کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بورڈ میں استعفے دیے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ،اس لیے اب تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو گا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے آغاز میں تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔ چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں جب کہ بورڈ میں آنے والے دنوں میں مزید استعفے سامنے آنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *