کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سامعہ نے نئی پوسٹ کے ذریعے قیاس آرائیوں کو بظاہر مسترد کر دیا۔

سامعہ خان نے اپنی گزشتہ متنازع انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ حسن علی کے ہمراہ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں افواہیں پھیلانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا، ’’چپ ہو جائیں اور اپنے ویوز کہیں اور سے حاصل کریں۔‘‘

سامعہ کی نئی پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کی گزشتہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر حسن علی کی مبینہ بے وفائی اور دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔

گزشتہ اسٹوری میں سامعہ نے شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے تعلق قائم کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد صارفین نے ان کے بیان کو ان کی اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑنا شروع کر دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

’میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں‘، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند

کراچی (پاکستان امیج)سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *