کرکٹر آصف آفریدی کی گیند لگنے سے چہرے کی ہڈی فریکچر ،اہم ایونٹ سے باہر ہو گئے

لاہور(پاکستان امیج)فاٹا کے سپنر آصف آفریدی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آصف آفریدی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے چہرے کی ہڈی (ڈائگو میٹک) میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے ، آصف آفریدی انجری کے باعث نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کے علاج اور صحت یابی کی نگرانی جاری رکھے گا، پی سی بی آنکھوں کے سپیشلسٹس سے مشاورت کے بعد ان کے بحالی کے منصوبے کی تیاری کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *