کرپشن کی چارج شیٹ پر وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے، شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، گورنر خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا(پاکستان امیج)گورنر فیصل خیبر پختونخوا کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان نے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کرپشن الزامات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور استعفی دیتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کل موصول ہوئی تھی، جس پر آج دستخط کردیے ہیں، سمری پر دستخط صرف آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے کیے ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا کو وزیر اعلی ہاؤس سے صوبائی وزیر شکیل کی ڈی نوٹی فائی کی سمری موصول

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کردئیے

جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی گورنر فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شکیل خان نے کرپشن کو بے نقاب کیا اس لیے ان کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنے پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ہی بنایا ہوا احتساب کمیشن کردیا تھا،کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شکیل نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *