لاہور(پاکستان امیج)بشکیک سے لاہور پہنچنے والے طلبا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستانی سفیر کی شکایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کرغزستان سے 180مسافر لاہور پہنچے جن میں 30طلبا بھی شامل تھے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے طلبا کا استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبعلم نے کہاکہ ہمیں کرغزستان والوں نے جو مارا ہے سو مارا ہے وہ ہمارے دل کے اندر موجود ہے ،لیکن ہمیں اس سے زیادہ دکھ اس وقت ہوا جب پاکستانی حسن علی ضیغم نے پورے پاکستانیوں کو یہ کہا کہ حالات نارمل ہیں۔
پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ بشکیک میں اس سے بھی زیادہ برے حالات ہیں، پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ ہر چیز نارمل ہیں،اگر ان کے ماں باپ اس طرح مریں،جس پر وزیر داخلہ نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے،ہم اس لئے آئے ہیں تاکہ حالات کے مطابق فوری طور پر ایکشن لے سکیں۔
Pakistan Image