کرسی نہیں اصلاحات چاہتا ہوں،پرویز خٹک

پشاور (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی چلا رہا ہوں کسی کو توڑنے جوڑنے کے لیے نہیں آیا۔کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں، نظام ٹھیک کرنا اور اصلاحات لانا چاہتے ہیں، امن ہماری پارٹی کا نعرہ ہے، قوم سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا اب ڈرامے کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت کے موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ علماء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم نے علماء کرام کے لیے وظیفہ بھی مقرر کیا تھا، مساجد میں سولر سسٹم کا آغاز ہم نے کیا تھا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ بھر میں 40 فیصد مساجد کو سولرائز کیا گیا تھا، علماء ہماری جماعت کا اہم حصہ ہیں، ان کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *