کراچی(پاکستان امیج )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کردیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے سے بتایا کہ انٹر کے امتحانات اب 5 مئی سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی 2 وجوہات کی بناءپر کی گئی جس کی ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات 2024 کے سائنس، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاض، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ مراکز میں میٹرک کے جاری امتحانات بتائی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ اور والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image