کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی:(پاکستان امیج) کراچی ڈیفنس فیز ٹو میں یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔

یاد رہے سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب قومی پرچم اور جھنڈیاں فروخت کرنے والے سٹال پر فائرنگ کی گئی تھی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفرمہیسرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا دہشتگردوں نے مقتول کو بیوی اور بچوں کے سامنے ٹارگٹ کیا تھا، مقدمہ کراچی تھانہ ڈیفنس میں درج ہوا، مقتول کورنگی کا رہائشی تھا۔

ملزمان 18اگست کو کورنگی کازوے ندی کے قریب سےگرفتار کیے گئے، جن نے قبضے سے پستول اور دستی بم برآمد ہوا ہوا، دہشتگردوں کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے ہیں، گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اظفرمہیسر نے مزید بتایا کہ بیرون ملک موجود دہشت گرد نے ملزمان کوٹاسک سونپا تھا، دہشتگرد کا مقصد آزادی کی مناسبت سے جاری جشن کو سبوتاژ کرنا تھا ،گرفتار دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے، دہشتگرد سجاد ملاح نے ریکی کی اور 2 موٹر سائیکلوں پر آکر فائرنگ کی۔

دہشت گرد بھارتی سپانسرڈ ہیں جو جشن کے مواقع پر دہشت گردی کرتے ہیں، سٹالز پر فائرنگ دہشت گردوں کا آسان ہدف تھا۔

اس موقع پرایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ 100 دہشتگرد گرفتار اور 4 مارے گئے، دہشت گردی کے واقعات میں 78 فیصد کمی آئی ہے،900 سے زائد آپریشنز کیےگئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *