کراچی: گھریلو ملازمہ ریٹائرڈ ایف بی آر افسر کے گھر سے 40 لاکھ کی چوری کر کے فرار

کراچی(پاکستان امیج)عزیز آباد میں گھریلو ملازمہ ریٹائرڈ ایف بی آر افسر کے گھر سے 40 لاکھ سے زائد کی چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ملزمہ نے 40 لاکھ مالیت سے زائد کے زیورات اور نقدی چوری کیے، 6 روز قبل ہی ملزمہ کو کینسر کی مریضہ کی تیمارداری کیلیے رکھا گیا تھا۔

پولیس نے گھر میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ گھریلو ملازمہ نے اپنا ایڈریس غلط لکھوایا تھا، اس کو گھر میں بنا شناختی کارڈ کے رکھا گیا تھا، ملزمہ فلیٹ کے گیٹ پر چوکیدار کے پاس کام مانگنے آئی تھی، چوکیدار نے اسے متاثرہ اہلخانہ سے ملوایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *