کراچی: گزشتہ روز کے مقابلے گرمی میں کمی، پارہ 35 ڈگری ریکارڈ

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے تاہم آج موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں شدید گرمی پڑی اور پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، 5 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی۔ فی تولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email