کراچی کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا

کراچی(پاکستان امیج) کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

صبح سویرے ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، حب چوکی، منگھوپیر اور سائٹ ایریا میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درمیانی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ہوئی۔ سبی، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ادھر بالائی علاقوں میں پہاڑ برفباری سے ڈھک گئے۔موسم کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھندکے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم الیون سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *