کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے،دھماکے سے متاثرہ عمارت گر گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث اطراف کی 3عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،تینوں متاثرہ عمارتوں کو خالی کرایا جارہاہے،کوشش کی جارہی ہے کہ ملبے کو ہٹا کر ریسکیو آپریشن کیا جائے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اورجگہ تنگ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Pakistan Image