کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت زمین بوس ،2لاشیں نکال لی گئیں

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔ملبے سے 2لاشیں نکالی گئیں جبکہ 6 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ہیوی مشینری سے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ،عمارت کے ملبے سے 6افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

ادھر ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سول ٹراما سینٹرمیں 6زخمیوں کو لایا گیا ہے،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے،5زخمیوں کو معمولی زخمی آئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا، مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں۔ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں۔وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مخدوش عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،غفلت برداشت نہیں ہو گی، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *