کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی،منظوری کی صورت میں صارفین کو 4ارب 94کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر2024کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے،نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *