کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی (پاکستان امیج)شہرقائد میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، جس کے سربراہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر اور ایس ایس پی سعود مگسی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی، کمیٹی واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین بھی کرے گی۔

خیال رہے کہ کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 40 سے زائد افراد کو فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں نے ریسکیو کیا۔آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ عمارت میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *