کراچی کے ایک گھر میں چوری کے الزام میں ملازمہ،اس شوہر اور بہنوئی گرفتار

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے ڈیفنس، درخشاں میں گھر میں چوری کے الزام میں ملازمہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں میاں بیوی بھی شامل ہیں، گھر کے رہائشی شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ ملزمہ زیورات اور رقم چوری کر کے اپنے شوہر اور بہنوئی کو دیتی رہی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو حراست میں لےکر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے چوری کا اعتراف کیا۔

ملازمہ کی نشاندہی پر شوہر اور بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، طلائی، ہیرے کے زیورات کے علاوہ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *