کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، احسن اقبال

کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو زیادہ حصہ ملنے کی وجہ سے وفاق کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث اہم اسٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے مستحقین کو ادائیگیاں ان کے متعلقہ صوبے خود کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے کی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دوبارہ واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *